خواتین کو درپیش ٹرانسپورٹ مسائل کے حل کیلئے سکوٹیزکی فراہمی پائلٹ پراجیکٹ کے منصوبے پر کام جاری ہے‘ وزیر خزانہ پنجاب

منگل 1 ستمبر 2015 16:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث نے کہا ہے کہ خواتین کو درپیش ٹرانسپورٹ مسائل کے حل کیلئے سکوٹیزکی فراہمی پائلٹ پراجیکٹ کے منصوبے پر کام جاری ہے۔وہ یہاں محکمہ خزانہ کے کمیٹی روم میں ملازمت پیشہ خواتین کو سکوٹیزکی فراہمی کے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت سکوٹیز کے ماڈل منتخب کرنے کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ ترقی خواتین، ٹرانسپورٹ، خزانہ، بنک آف پنجاب اور مختلف مینوفیکچرز کمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔صوبائی وزیر خزانہ نے مختلف کمپنیوں کے سکوٹیز کے ماڈل دیکھے اور تفصیلات معلوم کیں۔ مختلف کمپنیوں نے 70CCسے 110CCکے ماڈلز کے متعلق صوبائی وزیر خزانہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈاکٹر عائشہ غوث نے سکوٹیز کی قیمتوں کے سلسلے میں محکمہ ترقی خواتین، ٹرانسپورٹ، خزانہ اور بنک آف پنجاب کے نمائندگان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سکوٹیز کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :