سعودی حکام کی رہائشی کمپلیکس میں آتش زدگی میں ایک پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

منگل 1 ستمبر 2015 16:24

ریاض ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) سعودی عرب کے حکام نے الخوبر میں واقع مملکت کی سب سے بڑی آئیل کمپنی سعودی آرامکو کے رہائشی کمپلیکس میں آتش زدگی میں ایک پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ رہائشی کمپلیکس میں آتش زدگی کے نتیجے میں مجموعی طورپر 10افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک پاکستانی،تین کینیڈین اورایک نائیجرین خاتون بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آتش زدگی کی وجہ سے کل 259افراد جھلس گئے تھے جن میں سے 179کو علاج معالجے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیاہے جبکہ باقیوں کا علاج جاری ہے۔