دو روزہ علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس تین ستمبر کو کابل میں منعقد ہو گی
قومی سلامتی و خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز کی شرکت متوقع
منگل 1 ستمبر 2015 16:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) دو روزہ علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس ( آر ای سی سی اے ) تین ستمبر کو کابل میں منعقد ہو گی۔ جس میں قومی سلامتی و خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز کی شرکت متوقع ہے ۔ تاہم اگرسرتاج عزیز اس کانفرنس میں شرکت کے لئے افغانستان کا دورہ کرتے ہیں تو دونوں ممالک کے درمیان تعطل کا شکار مذاکراتی عمل دوبارہ بحال ہو سکتا ہے اور قوی امکانات ہیں کہ کانفرنس کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا عمل کا آغاز ہو ۔
جس میں باہمی دلچسپی کے امور کو زیر غور لایا جائے اور دوطرفہ باہمی مشاورت سے ان کو حل کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کا سدباب ہو سکے ۔ ایک سینئر سفارتکار نے بتایا کہ بین الاقوامی سطح سے پاک افغان کے درمیان تعطل کا شکار بات چیت کے عمل کے دوبارہ بحال کرنے کے لئے دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ دنوں پاکستان کا دورہ کرنے والی امریکی قومی سیکورٹی کی ایڈوائزر سوزن رائس نے بھی دوطرفہ امور کو بات چیت سے حل پر زور دیا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.