کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے خیبرایجنسی پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 ستمبر 2015 16:11

(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) : ‫کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے خیبرایجنسی خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

(جاری ہے)

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان کے مطابق قومی ایکشن پلان کو ناکام بنانے کے لئے فدائی دستہ تشکیل دیا گیا ہے جس نے آج جمرود میں اے پی اے کو نشانہ بنایا بعد ازاں ریسکیو کے لئے آنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا گیا . ترجمان ٹی ٹی پی کے مطابق پاکستان پر اسلامی نظام کے نفاذ اور مسلمانوں پر ظلم کرنے والے فورسز اور حکمرانوں کے خاتمے تک ہمارے حملے جاری رہیں گے انشاء اللہ اوررکاوٹ بننے والی ہر قوت کا صفایا طالبان کا مشن ہے