حکومت پنجاب نے 36 ضلعی خواندگی افسران کو ہٹا دیا

منگل 1 ستمبر 2015 16:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) حکومت پنجاب نے 36 ضلعی افسران برائے تربیت و خواندگی ( ڈی ٹی ایل اوز ) کو ہٹا دیا ہے یہ اقدام صوبے کے 36 اضلاع میں خواندگی سکیموں اور تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے جاری منصوبوں کے ترک کرنے کے بعد اٹھایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت نے ڈی ٹی ایل اوز کی تربیت اور ان کی مہارتیں بڑھانے کی سکیموں پر لاکھوں کروڑوں روپے خرچ کئے جن کو ایک سال کے قابل توسیع کنٹریکٹ پر رکھا گیا تھا اور انہیں پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کو چلانے کے لئے رکھا گیا تھا ۔

17 گریڈ کے افسران کو پنجاب حکومت نے ایک سال کے کنٹریکٹ پر ھائیر کیا تھا ۔ راولپنڈی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ 27 اگست کو حکام نے بغیر پیشگی نوٹسسز کے ان کے ٹرمینیشن لیٹرز جاری کئے ۔ دوسری طرف ہٹائے گئے افسران کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ کو اچانک ختم کر دیا گیا کیونکہ پلاننگ ڈویژن سے پروجیکٹ حاصل کیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملازمتوں سے ہٹائے جانے پر وہ اس فیصلے کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :