بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز نے سڑک کنارے نصب بم کو ناکارہ بنا دیا ‘سرچ آپریشن شروع

منگل 1 ستمبر 2015 16:01

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز نے سڑک کنارے نصب بم کو ناکارہ بنا دیا، جس کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے،سیکیورٹی فورسز کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں نامعلوم شدت پسندوں نے سڑک کنارے بارودی مواد نصب کر رکھا تھا تاہم اطلاع ملنے پر فورسز نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا،بم کو ناکارہ بنانے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

متعلقہ عنوان :