پاکستان اور بھارت کشیدگی کے خاتمہ کے لئے براہ راست مذاکرات کریں ‘ بان کی مون

منگل 1 ستمبر 2015 16:00

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ کشیدگی کے خاتمہ کے لئے براہ راست مذاکرات کریں۔بان کی مون کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ اقوام متحدہ خطے میں ہونے والی پیشرفت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ کشیدگی کے خاتمہ کے لئے پاکستان اور بھارت براہ راست مذاکرات کریں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان سٹیفن جیرک نے کہا کہ بان کی مون خطے میں ہونے والی پیشرفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔لائن آف کنٹرول پر ہونے والی جھڑپوں پر اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی رپورٹیں بھی موصول ہو رہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق صورتحال میں بہتری کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کشیدگی کے خاتمہ کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاک بھارت مذاکرات منسوخ ہونے پر گزشتہ ہفتے بھی افسوس کا اظہار کیا تھا اور اس امید کا اظہار کیا تھا کہ دونوں ملکوں کی قیادت مذاکرات کی بحالی کے لئے اقدامات کرے گی۔

متعلقہ عنوان :