فیصل آباد ‘ سی آئی اے پولیس نے شہری سے ڈیڑھ لاکھ روپے ہتھیالیے

منگل 1 ستمبر 2015 15:59

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) فیصل آبادمیں سی آئی اے پولیس نے دبئی سے آنے والے ایک شہری سے مبینہ طورپرڈیڑھ لاکھ روپے ہتھیالئے۔اہلکاررقم کی وصولی کے لئے مغوی کو اپنی تحویل میں بینک بھی لیکر گئے۔دبئی سے آنے والے ایک شہری محمد طارق نے بتایا کہ سادہ لباس میں ملبوس اہلکار اسے گھر سے اسلحہ کے زورپر اپنے ساتھ لے گئے۔

تھانہ فیکٹری ایریاکے سی آئی اے سیکشن میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعداس سے ڈیڑھ لاکھ روپے طلب کیے گئے۔

(جاری ہے)

محمد طارق نے مزیدبتایا کہ رقم کی ادائیگی کے لئیایک سادہ لباس اہلکاراپنی تحویل میں اسے بینک لیکر گیاجس کے مناظر سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئے۔رقم کی وصولی کے بعد اہلکاروں نے اسے آزادکردیا۔محمد طارق نے سی پی اوفیصل آبادافضال کوثر کوسارے ماجرے سے آگاہ کیاتو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی عباس کو حراست میں لے لیاگیاہے دیگر اہلکاروں کانسٹیبل مصطفی اورطارق سمیت ان کے ساتھیوں انا عمران اورشہبازکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں رقم کی برآمدگی کے لئے بھی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :