کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف شروع کی جانے والی کارروائیوں سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘ عبد القادر بلوچ
منگل 1 ستمبر 2015 15:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر برائے فرنٹیئر ریجن (سفران) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے زور دیا ہے کہ ملک میں کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف شروع کی جانے والی کارروائیوں سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘ ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف سکیورٹی اداروں کے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں ‘ پیپلز پارٹی چاہتی ہے تو ثبوت عوام کے سامنے لائے جاسکتے ہیں ۔
ایک انٹرویومیں عبدالقادر بلوچ کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد کرپشن کارروائیوں کی مکمل حمایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر کسی کو کوئی شبہ ہے کہ دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف جاری کارروائیوں کے حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتا ہوسکتا ہے تو میں ان کو باور کروادوں کے اس سے واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتاانھوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین (سابق وفاقی وزیر اور چیئرمین ہائی ایجوکیشن کمیشن سندھ) کو انتہائی سنگین الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے جس میں دہشت گردوں کی مالی معاونت بھی شامل ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.