اسلام آباد : صرف عاصم ہی کو نہیں پنجاب کے دہشت گرد وزیر کو بھی گرفتار کیا جانا چاہئیے۔ اپوزیشن لیدر خورشید شاہ
سمیرا فقیرحسین منگل 1 ستمبر 2015 15:55
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میرے جنگ لڑنے کا مطلب بندوق نہیں بلکہ لفظوں کی جنگ ہے، انہوں نے بتایا کہ ہم ایوان میں رہ کر اپنی جنگ لڑیں گے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ صرف ڈاکٹر عاصم کو ہی نہیں پنجاب کے دہشتگرد وزیر کو بھی پکڑنا چاہیے،قانون کا اطلاق امتیازی طور پر نہیں ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ اقتدار میں موجود لوگ آئین اور قانون کو ختم کر کے اپنے قانون نہ چلائیں۔
انہوں نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی گرفتاری پر وزیر اعظم سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھر کا بچہ اگر لڑتا ہے تو ذمہ دار گھر کے بڑے ہوتے ہیں،نواز شریف گھر کے بڑے ہیں وہ حالات کیوں نہیں سنبھالتے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پر نہیں جاؤں گا کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس کا نواز شریف کو پتہ ہے یا نہیں،پیپلزپارٹی کرپشن کو سپورٹ نہیں کرتی۔(جاری ہے)
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ماہانہ9 لاکھ عزت کے آگے کچھ نہیں الیکشن کمیشن کے ممبران مستعفی ہو جائیں،الیکشن کمیشن کے اراکین کم از کم قوم سے معافی ہی مانگ لیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے چار اراکین وہ بات بتا دیں جو ان کے خلاف کی ہو۔
انہوں مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونیوالی معمولی کمی کو مسترد کرتے ہیں، خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ریلیف دیا جانا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.