ماڈلنگ اور اداکاری میں کامیابی کے بعد بالی وڈ نہیں بلکہ ہالی وڈ کو ٹارگٹ بنا رکھا ہے‘ ریچل خان

منگل 1 ستمبر 2015 15:06

ماڈلنگ اور اداکاری میں کامیابی کے بعد بالی وڈ نہیں بلکہ ہالی وڈ کو ٹارگٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء ) اداکارہ و ماڈل ریچل خان نے کہا ہے کہ ماڈلنگ اور اداکاری میں کامیابی کے بعد بالی وڈ نہیں بلکہ ہالی وڈ کو ٹارگٹ بنا رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں ہالی وڈ کی فلموں میں اداکاری کر کے اپنے ملک کے لئے آسکر ایوارڈ حاصل کروں ۔ ریچل نے کہا کہ اگر پڑوسی ملک بھارت ایک ارب سے زیادہ آبادی رکھنے کے باوجود پاکستانی ٹیلنٹ کو اپنی انڈسٹری کیلئے استعمال کررہا ہے تو پھر ہم ہالی وڈ میں کام کیوں نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہاکہ انجلینا جولی میری پسندیدہ اداکارہ ہے جبکہ ٹائم کروز اچھے ہیرو ہیں ۔