بھارتی فلمسٹار رانی مکھرجی اُمید سے ہیں، نومولود کی پیدائش جنوری میں متوقع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 ستمبر 2015 15:00

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) : بھارتی فلمسٹار اور بھارتی فلم میکر ادتیہ چوپڑا کی اہلیہ رانی مکھرجی اُمید سے ہیں. ممبئی مرر رپورٹ کے مطابق رانی مکھر جی کو ممبئی میں ایک سٹور کی افتتاحی تقریب کے موقع پر دیکھاگیا اور اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبریں درست ثابت ہوئیں۔

(جاری ہے)

واضھ رہے کہ بھارتی فلمسٹار رانی مکھرجی کی شادی پروڈیوسر اورڈائریکٹر ادتیہ چوپڑا کے ساتھ 21اپریل 2014 ء کو ہوئی تھی۔ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق رانی مکھر جی کے ہاں بچے کی پیدائش جنوری میں متوقع ہے جبکہ رانی مکھرجی کی دیورانی جیوتی مکھرجی نے بھی اس خبر کی تصدیق کردی ہے جبکہ ذرائع کاکہناتھاکہ دونوں میاں بیوی ملک سے باہر ہیں.

متعلقہ عنوان :