قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس ‘6کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دیئے گئے

منگل 1 ستمبر 2015 14:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) وزارت پٹرولیم نے تیل اور گیس کی تلاش کا کام شروع نہ کرنے والی مزید چھ کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کردیئے ‘معاہدوں میں خلاف ورزی پر چھ کمپنیوں کو نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

بلال احمد ورک کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونیوالے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے اجلاس میں گیس کی چوری اور واجبات کی وصولی سمیت تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی پٹرولیم کنسیشن سعید اللہ شاہ نے اجلاس میں بتایا کہ تیل اور گیس کی تلاش کا کام شروع نہ کرنے والی مزید چھ کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرکے کمپنیوں کو نوٹس جاری کرد یئے گئے ہیں ‘چار کمپنیوں کے لائسنس پہلے ہی منسوخ کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تیل اور گیس کی تلاش نہ کرنے والی کمپنیوں کوالاٹ کردہ بلاک کے لائسنسوں پرغور کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :