وزیراعظم پاکستان کا متوقع دورہ‘ ضلع باغ کے اندر جملہ سرکاری /پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات بند رہیں گے

منگل 1 ستمبر 2015 14:43

باغ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ باغ /ڈپٹی کمشنر امجد علی نے کہا کہ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے متوقع دورہ باغ کے دوران ضلع ہذا میں اندرون شہر سکولز /کالجزکھلے رہنے کی وجہ سے ٹریفک کا رش کاہو گا وی وی آئی پی کی موومنٹ کے دوران ٹریفک کو بند کرنا مشکل ہو گا موثر ٹریفک کنٹرول کے لیے ٹاون شہر باغ کے اندر جملہ سکولز /کالجز سرکاری /پرائیویٹ کو بند کیا جانا ضروری ہے لہذا کل مورخہ 02-09-2015دورہ وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے متوقع دورہ ضلع باغ کے اندر جملہ سرکاری /پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات بند رہیں گے تاکہ جناب وزیر اعظم پاکستان کے دورہ کے دوران ٹریفک میں خلل اندازی پید انہ ہونے پائے ۔

متعلقہ عنوان :