جنرل راشد محمود چین کی فتح کے جشن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچ گئے

منگل 1 ستمبر 2015 14:39

راولپنڈی /بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود جنگ عظیم میں چین کی فتح کے جشن کی تقریبات کے سلسلے میں ہونے والی فوجی پریڈ میں شرکت کیلئے سر کاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے پاکستان کی تینوں افواج کے 75افسروں اور جوانوں پر مشتمل دستہ پریڈ میں شرکت کیلئے پہلے ہی چین پہنچ چکا ہے چینی حکام نے سرکاری طورپر 17ممالک کو فوجی پریڈ میں شرکت کیلئے مدعو کیا تھا پاکستانی فوجی دستہ سب سے بڑے دستوں میں سے ایک ہے ۔

(جاری ہے)

چین کی حکومت جنگ عظیم میں اپنی افواج کی کامیابی کے 70سال مکمل ہونے پر ایک عظیم الشان فوجی پریڈ کا انعقاد کررہی ہے -

متعلقہ عنوان :