اسلام آباد : نیب نے میرے خلاف کیسز بنائے۔ میں قبل از گرفتاری ضمانت نہیں کروانا چاہتا تھا، نئے کیس کی ضمانت کے لیے دوبارہ عدالت میں پیش ہوں گا، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین منگل 1 ستمبر 2015 14:37
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) : اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمارے قائدین نے بھی عدالتوں کا احترام کیا، آج عدالت میں پیش ہوا تو پتہ چلا کہ ایک اور کیس بنا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ میں عدالتوں کا احترام کرتا ہوں۔ہمارے قائدین بھی ہمیشہ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں اسی لیے میں خود بھی آج عدالت مین پیش ہوا۔
انہوں نے کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہوئے میں یہ توقع کرتا ہوں کہ عدالتیں انصاف کریں گی۔ میرے اور امین فہیم کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ نیب نے میرے خلاف کیسز بنائے۔ میں قبل از گرفتاری ضمانت نہیں کروانا چاہتا تھا، نئے کیس کی ضمانت کے لیے دوبارہ عدالت میں پیش ہوں گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ زرداری نے دلبرداشتہ ہو کر بیان دیا میرے ساتھی کی جانب سے دئے گئے بیان کی تردید کرتا ہوں۔
کرپشن کے حق میں نہیں ہوں پہلے بھی کیسز کا سامنا کیا ہے۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ مفاہمت کی سیاست پر میں نے 85 فیصد عمل کیا اگر نواز شریف چاہیں تو 15 فیصد حصہ ڈال دے سکتے ہیں جس کے لیے میں ان کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہوں۔ سابق وزیر اعظم نے اعتراض اٹھایا کہ میرا بیٹا اغوا ہوا اور پھر اسی حلقے میں الیکشن ہوا کیا یہ دھاندلی نہیں تھی؟؟؟؟ انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ایف آئی اے کبھی اجازت کے بغیر کارروائی نہیں کرتی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ الزام نہیں لگایا جا سکتا کہ ہم دہشت گردی کو سپورٹ کرتے ہیں۔دہشت گردی کے الزام پر آصف زرداری کا بیان حق بجانب ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.