چوہدری سرور کی سر براہی میں تحر یک انصاف نے ضمنی انتخابات کیلئے حکمت عملی تیار کر لی

منگل 1 ستمبر 2015 14:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنا ئزر چوہدری محمدسرور کی سر براہی میں لاہور کے قومی وصوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کیلئے بھر پور عوا م رابطہ مہم کی حکمت عملی تیار کر لی گئی‘چےئر مین عمرا ن خان سمیت مر کزی اور صوبائی قائدین انتخابی مہم کے جلسوں اور ریلیوں سے خطاب کر یں گے ۔ منگل کے روز تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی زیر صدارت لاہور کے حلقہ این اے 122میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں انتخابی مہم چلانے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی اسمبلی کے امیدوار عبدالعلیم خان ‘پنجاب اسمبلی کے امیدوار شعیب صدیقی ‘رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال ‘تحر یک انصاف پنجاب کے ڈپٹی آرگنائزر محمدعمر سرفراز چیمہ اور تحر یک انصاف لاہو ر کے ڈپٹی آرگنائزر مہر واجد عظیم سمیت دیگر راہنماؤں نے شر کت کی اور اجلاس میں دونوں حلقوں میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے جلسے ‘جلوس ‘ریلیوں اور عوام رابطہ مہم کے حوالے سے حکمت عملی طے گئی جسکے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی وصوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں مہم کے دوران چےئر مین عمران خان ‘نیشنل آرگنائزر شاہ محمودقر یشی ‘پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور سمیت دیگر قائدین خطابات کر یں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنا ئزر چوہدری محمدسرورنے کہا کہ (ن) لیگ ضمنی انتخابات میں بھی دھاندلی سے باز نہیں آئیگی مگر تحر یک انصاف کے ٹائیگرز پو لنگ اسٹیشن کے باہر بھر پور ڈیوٹی دیں گے اور حکمرانوں کی دھاندلی کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے الیکشن کمیشن بھی سوئے رہنے کی بجائے (ن) لیگ کے ضمنی انتخابات کیلئے سر کاری وسائل کے استعمال کا سخت نوٹس لے اورحکمرانوں کو عوامی ووٹوں پر ڈاکہ مار نے سے روکیں ۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ضمنی انتخابات کی مہم میں قوم کو مسائل کے حل کا ایجنڈہ دیں گی اور حکمرانوں کی کر پشن ‘لوٹ مار اور نااہلیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائیگا اور یقینی طور پر عوام کا فیصلہ تحر یک انصاف کے حق میں ہی آئیگا اور تحر یک انصاف ضمنی انتخابات میں بھر پور کا میابی حاصل کر یگی ۔