پنجاب اسمبلی ‘ تحر یک انصاف اور (ق) لیگ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے اور گیس پر ٹیکس کے خلاف قرار دادیں جمع کروادیں

منگل 1 ستمبر 2015 14:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) پنجاب اسمبلی میں تحر یک انصاف اور (ق) لیگ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے اور گیس پر ٹیکس کے خلاف الگ الگ قرار دادیں جمع کروادیں ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود نے ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرار داد جمع کرواتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکو مت فوری طور پر اضافے ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لیں (ن) لیگ کی حکو مت اڑھائی سالوں میں قوم کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور دنیا بھر میں پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتیں58فیصد کمی ہو ئیں مگر حکمرانوں نے 40فیصد بھی کم نہیں کی جبکہ (ق) لیگ کے سردار وقاص موکل نے پنجاب میں اسمبلی پٹر ولیم مصنوعا ت پر ٹیکس کے خلاف قرار داد جمع کروائی جس میں کہا گیا حکو مت فوری طور پر پٹر ولیم مصنوعات پر ٹیکس ختم کر یں تاکہ عوام کو پٹر ولیم مصنوعات پر مزید ریلیف ملے سکیں۔