سپریم کورٹ نے سزائے موت کے 3 ملزمان کی پھانسی روک کر پھانسی کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا

منگل 1 ستمبر 2015 14:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) سپریم کورٹ نے سزائے موت کے 3 ملزمان کی پھانسی روکتے ہوئے پھانسی کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو سپریم کورٹ میں سزائے موت کے تین ملزمان کی پھانسی روکنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے سزائے موت کے تینوں ملزمان کی پھانسی روک دی جبکہ پھانسی کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا، عدالت میں اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملزمان نے قتل کسی منصوبے کے تحت نہیں کیا بلکہ قتل حادثاتی طور پر ہوئے۔ واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ میں تینوں ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :