پاکستان کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزیاں ،بھارتی فوج کو مختصر جنگ کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ضرورت ہے ، پاکستان جموں وکشمیر میں بدامنی پھیلانے اور بھارت کیلئے مشکلات پیدا کرنے کیلئے نئے طریقے استعمال کررہا ہے ،پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں اضافے کے بعد بھارتی فوج کو الرٹ کردیا گیا ہے

بھارتی آرمی چیف کی 1965کی جنگ بارے سیمینار سے خطاب کے دوران پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی

منگل 1 ستمبر 2015 14:26

پاکستان کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزیاں ،بھارتی فوج کو مختصر جنگ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء ) بھارتی آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جموں وکشمیر میں بدامنی پھیلانے اور بھارت کیلئے مشکلات پیدا کرنے کیلئے نئے طریقے استعمال کررہا ہے ،بھارتی فوج کو مختصر جنگ کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ضرورت ہے ۔منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں 1965 کی پاک بھارت جنگ کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جنرل دلبیر سنگھ نے کہا کہ بھارتی فوج کو مختصر جنگ کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ضرورت ہے ،پاکستان بار بار سرحدی حدود کی خلاف ورزیاں کرکے جموں وکشمیر میں بھارت کیلئے مشکلات پیدا کررہا ہے ۔

مغربی پڑوسی کی جانب سے بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور دراندازی کے واقعات کے باعث سرحدیں ہروقت سرگرم رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

جموں وکشمیر میں بدامنی پیدا کرنے کیلئے نئے نئے طریقوں کا استعمال کیا جارہا ہے ۔انھوں نے کہاکہ ہم مستقبل میں مختصر نوعیت کی جنگ کے خطرے سے واقف ہیں اس لیے ہمیں ہروقت تیار رہنے کی ضرورت ہے ۔انھوں نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں اضافے کے بعد بھارتی فوج کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ہمارے لیے خطرات اور چینلجز میں مزید پیچدگیاں پیدا ہورہی ہیں۔جنرل دلبیر سنگھ نے 1965 کی جنگ کے حوالے سے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔