کراچی، داخلی و خارجی راستوں پر اسکیننگ اور سرویلینس وہیکل سسٹم لگانے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع

منگل 1 ستمبر 2015 14:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) کراچی میں دہشتگردی کی روک تھام کے حوالے سے شہر بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر اسکیننگ اور سرویلینس وہیکل سسٹم لگانے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا‘ سپر ہائی وے سمیت شہر کے بعض داخلی و خارجی راستوں پر سسٹم نصب کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز ترجمان رینجرز سندھ نے بتایا کہ کراچی میں دہشت گردی کی روک تھام کے لئے چین سے خریدے گئے اسکیننگ اور سرویلینس وہیکل سسٹم کو کراچی کے خارجی اور داخلی راستوں پر نصب کیا گیا ہے جبکہ ابتدائی طور پر یہ سسٹم سپر ہائی وے اور مختلف اہم شاہراہوں پر نصب کیا گیا ہے۔

اس سسٹم کے تحت کراچی شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں پر نظر رکھی جائے گی اور اس سسٹم سے کراچی شہر میں اسلحے اور بارود کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ اسکیننگ اور سرویلینس وہیکل سسٹم گاڑیوں میں موجود اسلحے اور بارود کو ڈی ٹیکٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سسٹم سے شہر کے اندر اور باہر جانے والی گاڑیوں کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر تجرباتی بنیادوں پر کراچی کی سپر ہائی وے پر نصب کئے جانے کے بعد مختلف شہروں پر نصب کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :