پی آئی اے میں سیاسی بنیادوں پر بھر تیا ں ، ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان
منگل 1 ستمبر 2015 13:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) پی آئی اے میں سیاسی بنیادوں پر قواعد و ضوابط کے خلاف بھرتیوں سے ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے‘ کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کئے جانے والے ملازمین کو مستقل کرنے کے ساتھ ساتھ کم مدت میں کئی بار پرموٹ کر دیا گیاہے۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔
2015ء کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق ایف اے پاس واصف علی قریشی نامی شخص کو ٹریفک سپروائزر کی پوسٹ پر بغیر اشتہار دیئے 1995ء میں بھرتی کیا گیا اور صرف ایک سال کے عرصے میں مستقل کر دیا گیا اور نہ صرف مستقل کیا گیا بلکہ 2006ء سے لیکر 2012ء تک اسے 5 بار ترقی دی گئی۔(جاری ہے)
دستاویزات میں انکشاف کیا گیا کہ جب ادارے کی آڈٹ کمپنی میں مذکورہ افسر کو ادا کی جانے والی رقومات کا حساب طلب کیا گیا تو وہ بھی فراہم نہیں کی گئی اور آڈٹ کمیٹی کی جانب سے اندازے کے مطابق ابتک مذکورہ افسر کو ایک کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کئے گئے ہیں اس سلسلے میں جنوری 2015ء میں پی آئی اے کی ڈیپارٹمنٹل آڈٹ کمپنی کی جانب سے کئے جانے والے اعتراضات کو پی آئی اے کی مینجمنٹ نے تسلیم کر لیا آڈٹ حکام نے معاملے کو ادارے کے مینجنگ ڈائریکٹر اور چیئرمین کے نوٹس میں بھی لانے کے احکامات جاری کر رہے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.