وزیراعظم نے پرویز رشید اور اسحاق ڈار کو بیک ڈور رابطوں کی ذمہ داری سونپ دی

منگل 1 ستمبر 2015 13:35

وزیراعظم نے پرویز رشید اور اسحاق ڈار کو بیک ڈور رابطوں کی ذمہ داری سونپ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے جس پر انہوں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات پرویز رشید کو پی پی پی سے بیک ڈور رابطوں کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں وزراء سے کہا گیا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے اہم رہنماوٴں سے ملاقاتیں کرکے حکومت کے بارے میں ان کے تحفظات دور کریں اور انہیں حقیقی صورتحال سے آگاہ کریں۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے وزراء کو پیپلزپارٹی کے خلاف کسی قسم کی بیان بازی سے بھی روک دیا ہے۔آصف زرداری نے گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں حکومت سے مفاہمتی پالیسی ختم کرنے کا اعلان اور حکومت پر ان کے رہنماوٴں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا الزام لگایا۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز لندن میں موجود وزیراعلیٰ شہباز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے بھی رابطہ کرکے بات چیت کی تھی ۔