ہائی کورٹ :جعلی چیک کیس میں کرکٹر اعجاز احمد کی درخواست پر فریقین کے وکلاء طلب

منگل 1 ستمبر 2015 13:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کے خلاف جعلی چیک کے مقدمہ کے اخراج کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو10ستمبر کو طلب کر لیا ، جسٹس انوار الحق نے اعجاز احمد کی درخواست پر سماعت کی، ملزم کے وکیل فاروق امجد میر نے موقف اختیار کیا کہ گلبرگ پولیس نے شوکت حیات کی درخواست پر 2007ء میں جعلی چیک دینے کے الزامات کے تحت جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا ، مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر میں اعجاز احمد پر کاروباری شراکت داری کے سلسلے میں ایک کروڑ 5 لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ شوکت حیات ملزم کا ڈرائیور تھا ، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ ملزم اعجاز احمد نے مدعی مقدمہ کو کوئی چیک نہیں دیا پولیس نے بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے ،جعلی چیک کا مقدمہ خارج کرنے کاحکم دیا جائے۔

(جاری ہے)

عدالت نے اخراج مقدمہ کی درخواست پر مزید سماعت 10ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمہ کے مدعی سمیت فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :