او آئی سی کا سربراہی اجلاس 11 نومبر کو پاکستان میں منعقد ہو گا
منگل 1 ستمبر 2015 13:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کا سربراہی اجلاس 11 نومبر کو پاکستان میں منعقد ہو گا جس کی حکومت پاکستان نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ تنظیم کا یہ اجلاس پاکستان کی میزبانی میں ہونے والا تیسرا اجلاس ہو گا۔ پاکستان میں او آئی سی کا آخری اجلاس 1997ء میں نواز شریف کے دور اقتدار میں منعقد ہوا تھا۔
رواں سال اس اجلاس میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے پر مباحثہ ہو گا۔ اس اجلاس کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت کی خوبصورتی کیلئے وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کو پانچ ارب مختص کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز‘ ترکی کے صدر رجب طیب اردوگا ن‘ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی‘ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید‘ انڈونیشیاء کے صدر جوکو ویڈووڈو‘ ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق‘ قطر کے امیر‘ عراق کے صدر‘ الجیریا کے صدر‘ اردن کے شاہ عبداللہ‘ کویتی امیر‘ فلسطین کے صدر‘ اذربائیجان کے صدر اور عمان کے سلطان‘ نائیجیریا کے نئے صدر نے اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامے قبول کر لئے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کے جواب کا انتظار کیا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.