اسلام آباد ہائی کورٹ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی

منگل 1 ستمبر 2015 13:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹمیں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی ہے ۔درخواست کی سماعت جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل سنگل بینچ کی عدالت میں ہو گی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ٹریڈ ڈیلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تحت سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف کراچی میں 12 مقدمات درج کرا رکھے ہیں ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کا نام ایف آئی آر میں درج نہیں تھا لیکن بعد میں جان بوجھ کر چالان میں ان کا نام شامل کیا گیا ۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرنے کا حکم جاری کرے ۔