الیکشن کمیشن کا این اے 122 اوراین اے 154 پر ضمنی انتخابات عدلیہ کے بجائے الیکشن کمیشن اور سول آفیسرز کی نگرانی میں کرانے کا اعلان

ریجنل الیکشن کمشنر بنوں ڈی آر او بنا دیے گئے،نوٹی فکیشن جاری

منگل 1 ستمبر 2015 13:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور اور لودھراں سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی دو نوں نشستوں پر ضمنی انتخابات عدلیہ کے بجائے الیکشن کمیشن اور سول آفیسرز کی نگرانی میں کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔آفیسرز کی تعیناتیوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 122 کے لئے ریجنل الیکشن کمیشن بنوں احمد نواز کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اورڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر مظفر گڑھ ظفر اقبال کو ریٹرننگ آفیسرتعینات کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی لاہور ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ماڈل ٹاون لاہور اور الیکشن آفیسر فیصل آباد کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔انتخابی شیڈول کے مطابق این اے 122 اوراین اے 154 کے لئے کاغذات نامزدگی 10 ستمبر سے گیارہ ستمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔جانچ پڑتال چودہ ستمبر کو ہو گی۔ کاغذات نامزدگی 21ستمبر تک واپس لئے جاسکیں گے جبکہ پولنگ 11 اکتوبر کو ہو گی۔