اوکاڑہ اور قصورمیں مبینہ پولیس مقابلے، 3 ڈاکو ہلاک، 2 اہلکار زخمی

منگل 1 ستمبر 2015 13:12

اوکاڑہ/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) اوکاڑہ اور قصورمیں مبینہ پولیس مقابلو ں میں 3 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے ۔ڈی پی او اوکاڑہ کے مطابق اسٹیڈیم روڈ پر پولیس اہلکاروں اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ڈاکووں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جن میں ایک اے ایس آئی اورایک کانسٹیبل شامل ہے، ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، دوسری جانب قصور میں بھی مبینہ پولیس مقابلے کے دوران بدنام زمانہ زیر حراست ڈاکو جاوید عرف جیدی ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق ہلاک ملزم ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم کی 60 وارداتوں میں ملوث تھا علا وہ ازیں لاہور میں کینٹ پولیس نے 2ایسے ڈاکو گرفتار کیے ہیں جو قوت سماعت اور گویائی سے تو محروم ہیں لیکن اْن میں سفاکیت بھری ہے، واردات کے دوران خواتین پر چھریاں چلادیتے تھے۔

(جاری ہے)

لاہور کی غازی آباد پولیس کی زیرحراست گونگے بہرے ڈاکو ابوبکراور تنویرکو پولیس نے ایک گھر میں وارادت کے الزام میں پکڑا ہے۔ ملزمان نے ایک بزرگ خاتون کے نہ صرف طلائی زیورات نوچ لیے بلکہ اسے چھریاں مار کرزخمی بھی کردیا۔پولیس کا کہنا ہے یہ لوگ پہلے بھی وارداتیں کرتے تھے مگر گونگے بہر ے ہونے کی وجہ سے کوئی ان پر شک نہیں کرتاتھا ، اب پکڑے گئے ہیں تو اْن سے تفتیش بہت مشکل تھی۔ اعتراف جرم کیلئے سپیچ تھیراپسٹ کی خدمات حاصل کرنا پڑیں۔

متعلقہ عنوان :