سینیئر اداکار قادرخان کی11برس بعد سنیما سکرین پر واپسی
منگل 1 ستمبر 2015 12:57
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) 2004ء میں بالی وڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے بھارتی اداکار قادر خان 11 برس کے وقفے کے بعد ایک بار پھر سنیما سکرین پر نظر آئیں گے۔سپر سٹار امیتابھ بچن نے گذشتہ دنوں ٹوئٹر پر اپنے قریبی دوست، سکرپٹ رائٹر اور اداکار قادر خان کی بالی وڈ میں واپسی کی خبر دی تھی۔اپنی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے قادر خان چند برسوں سے فلموں سے دور تھے اور چل پھر نہیں پا رہے تھے لیکن اب وہ صحت مند ہو کر فلموں میں واپسی کر رہے ہیں۔
قادر خان اپنی نئی فلم’ ’دماغ کا دہی“ میں معروف ادکار اوم پوری کے ساتھ واپسی کر رہے ہیں اور یہ باقاعدہ واپسی 11 سال بعد ہو رہی ہے۔خیال رہے کہ 2004 میں آنے والی فلم ’مجھ سے شادی کرو گی‘ کے بعد قادر خان نے صحت کی وجہ سے بالی ووڈ سے دوری اختیار کر لی تھی۔(جاری ہے)
اس فلم میں سلمان خان، اکشے کمار اور پرینکا چوپڑہ نے اداکاری کی تھی۔ بہر حال اس فلم کے بعد بھی انھوں نے کچھ فلموں میں مہمان کردار کے طور کام کیا تھا۔
فلموں میں واپسی کے سوال پر انھوں نے کہا: ’میں بچوں کو پڑھاتا تھا، عربی سکھا پڑھا لیتا ہوں۔ اسی میں مشغول تھا۔ لیکن اب واپس آ گیا ہوں۔قادر خان اب 79 سال کے ہو چکے ہیں اور کمزور بھی نظر آنے لگے ہیں جبکہ ٹھیک سے بات بھی نہیں کر پاتے ہیں۔اپنی بھاری بھرکم آواز میں انھوں نے دھیرے سے کہا: ’یہ انتہائی صاف ستھری فلم ہے۔ میں نے پھر ویسے مکالموں کے ساتھ واپس آوٴں گا جن کے لیے لوگ قادر خان کو جانتے ہیں۔اس فلم میں قادر کے ساتھ اوم پوری ہیں جو اس فلم کے متعلق فکر مند نظر آئے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
-
’’مودی کو ووٹ نہ دو‘‘ عامر خان اور رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئے
-
آرنلڈ اور سلویسٹر اسٹالون ایک دوسرے کو خطرہ سمجھتے تھے
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.