لاہور : ڈاکٹر عاصم حسین پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کا الزام ہے، آصف علی زرداری کو ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کا افسوس ہے، وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 ستمبر 2015 12:28

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) : صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم سابق صدر آصف زرداری کے قابل اعتبار اور قریبی ساتھی ہیں لیکن ان پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کا الزام عائد ہے جس کے تحت ان کو گرفتار کیا ہے.انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو قریبی ساتھی ان گرفتاری پرافسو س ہے تو وہ ان کا دفاع کریں اور نیب میں پٹیشن دائر کریں لیکن برہم نہ ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کاکہناتھا کہ ڈاکٹر عاصم پر دہشتگردوں کی مالی معاونت کا الزام ہے اس لیے تفتیش میرٹ پر ہو نی چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے،ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،نیب کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروائی کرے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمارا پورا فوکس دہشتگردی کے خلاف جنگ پر ہو نا چاہیے۔