الیکشن ٹریبونل لاہور‘ ملتان اور فیصل آباد کے ججز نے کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد عہدوں کا چارج چھوڑ دیا

منگل 1 ستمبر 2015 12:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) الیکشن ٹریبونل لاہور‘ ملتان اور فیصل آباد کے ججز نے کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد عہدوں کا چارج چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق الیکشن ٹریبونلز کے ججز کا کنٹریکٹ 31اگست کو ختم ہوگیا جس کے بعد تین ججز نے چارج چھوڑ دیا۔ الیکشن ٹریبونل لاہور‘ فیصل آباد اور ملتان کے ججز رخصت ہوگئے جن میں کاظم علی ملک‘ جاوید رشید محبوبی اور رانا زاہد محمود شامل ہیں۔ واضح رہے کہ جسٹس کاظم علی ملک لاہور ٹریبونل‘ جاوید رشید محبوبی فیصل آباد اور رانا زاہد محمود ملتان ٹریبونل میں تعینات تھے۔

متعلقہ عنوان :