سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی8 درخواستیں دائر کردیں

منگل 1 ستمبر 2015 12:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مختلف مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی8 درخواستیں دائر کردیں۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طرف سے مختلف مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی آٹھ درخواستیں دائر کردی گئیں جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وارنٹ گرفتاری معطل کرکے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تاکہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہو کر اپنا دفاع کرسکوں۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے سنٹرل جج کراچی سے یوسف رضا گیلانی کی گرفتاری کے وارنٹ لے رکھے تھے۔ ٹڈاپ کیس میں یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔ درخواستوں پر اعتراضات دور ہونے کے بعد چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ نے درخواستیں باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر کردیں ۔درخواستوں کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس نورالحق قریشی کریں گے ۔