مظفر گڑھ‘ پولیس نے مبینہ مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا

منگل 1 ستمبر 2015 11:40

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) مظفر گڑھ کے علاقے احسان پور میں ایک پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جو ڈکیتی ‘ اغواء برائے تاوان اور دیگر وارداتوں میں طویل عرصہ سے مطلوب تھے اور ان کے سر کی قیمت دس دس لاکھ روپے مقرر تھی-مقامی پولیس ذرائع کے مطابق یہ ڈاکو جن کے نام آصف اور فضل بتائے جاتے ہیں ایک گھر میں ڈکیتی کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ پولیس کو اطلاع مل گئی اور جب پولیس تعاقب کرتی ہوئی ان کے قریب پہنچی تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے پولیس کے مطابق یہ دونوں علاقے میں دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے اور طویل عرصہ سے چوری‘ ڈکیتی‘ اغواء برائے تاوان اور دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے -پولیس نے ان کی لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال روانہ کر دیں ہیں-

متعلقہ عنوان :