معروف صحافی نے حب الوطنی کا ڈھونگ رچانے والوں کی اینٹ سے اینٹ بجا ڈالی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 ستمبر 2015 11:39

معروف صحافی نے حب الوطنی کا ڈھونگ رچانے والوں کی اینٹ سے اینٹ بجا ڈالی

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء): پاکستان کے معروف صحافی رؤف کلاسرا نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حب الوطنی کا ڈھونگ رچانے والوں کی اینٹ سے اینٹ بجا ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے دوران بھارتی فلم ’فینٹم‘ کا موضوع زیر بحث تھا جس پر رؤف کلاسرا پھٹ پڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلموں کو بین کرنے سے کیا ہوگا؟؟ انہوں نے کہا پاکستان میں حب ا لوطنی کا جذبہ بہت مشہور ہے اور یہ بکتا بھی ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کچھ لوگوں نے اپنے گرد ایک دائرہ بنا لیا ہے جو اس دائرے سے باہر نکلے گا وہ اسلام سے خارج بھی ہو سکتا ہے، را کا ایجنٹ بھی ہو سکتا ہے اور تو اور اس کی حب الوطنی پر اعتراضات بھی اُٹھائے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہ پاکستان میں اتنی خوفزدہ سوسائٹی بن چکی ہے جو دنیا کے کسی اور کونے میں دیکھنے کو نہیں ملتی انہوں نے غیر ملکی فلموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی ہماری طرح تنگ نظر نہیں ہیں۔دوران شو انہوں نے حمزہ علی عباسی کو بھی بات کرنے کا موقع نہ دیتے ہوئے جھاڑتے ہوئے کہا کہ آپ کا حب الوطنی کا لیکچر ہم نے بہت سن لیا ہے۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی سنئیے: