کراچی،پولیس اہلکارکے قتل میں ملوث ملزم گرفتار،فائرنگ کے واقعے میں 2 افرادزخمی

منگل 1 ستمبر 2015 11:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء ) کراچی میں لیاقت آباد سپر مارکیٹ تھانے کی حدود میں قتل ہونیوالے پولیس اہلکار کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔نیو کراچی سرجانی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی جبکہ ملیر اور پاک کالونی سے بھی تین گرفتاریاں عمل میں آئیں۔ایس ایچ او لیاقت آباد شعیب قریشی نے رات گئے سپر مارکیٹ تھانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گرفتار ملزم ریحان 23 اگست کو اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ہے۔

جس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔کرائم برانچ نے پاک کالونی اور ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ایس ایس پی کرائم برانچ کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،ہینڈ گرنیڈ اور منشیات برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں شہباز عرف چوہدری،سلیم شاہ اور فیروز شاہ کے نام سے ہوئی۔ملزمان میں شامل شہباز عرف چوہدری کو جنوری میں رینجرز نے گرفتار کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کیا تھا تاہم وہ پولیس حراست سے آزاد تھا اور آج دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری طرف سرجانی ٹاوٴن کنیز فاطمہ سوسائٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ادھر قصبہ کالونی میں مشکوک بیگ کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے علاقو کو گھیرے میں لے لیا۔مشکوک بیگ کی اطلاع ایک شہری کی جانب سے دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :