حیدرآباد،گودام سے65کلو بارودی مواد برآمد ، ایک شخص گرفتار ،تحقیقات شروع

منگل 1 ستمبر 2015 11:33

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء ) حیدرآباد میں پولیس نے ایک گودام سے65کلو بارودی مواد برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو ایس ایس پی عرفان بلوچ کے مطابق پھلیلی پولیس نے کمہار پاڑہ میں گودام پرچھاپا مارا۔ اس دوران گودام سے 65کلو بارودی مواد برآمد کرلیاگیا۔ کارروائی میں محمد سلیم نامی ایک شخص کو بھی گرفتارکیاگیا۔ ایس ایس پی کاکہناہے کہ گودام میں پٹاخہ بم کے علاوہ دیسی ساخت کے بم تیارکئے جاتے تھے۔ گرفتار شخص سے مزید تفتیش جاری ہے۔