کراچی میں میٹرک کے طالب علم نے محبت میں ناکامی پر ساتھی طالبہ کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی
منگل 1 ستمبر 2015 11:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء ) کراچی کے علاقے پٹیل پارہ میں میٹرک کے طالب علم نے محبت میں ناکامی پر ساتھی طالبہ کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔منگل کو پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے پٹیل پارہ میں واقع گلشن فاطمہ نامی نجی اسکول میں 16 سالہ نمروز حامدی ولد جانباز حامدی نے ہم جماعت طالبہ 16 سالہ صباء ولد بشیر کو گولی مارکر قتل کیا۔
صباء کو گولی مارنے کے فوری بعد ہی نمروز نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔(جاری ہے)
اسکول میں موجود دیگر افراد کے مطابق جس وقت نمروز نے فائرنگ کی اس وقت اسکول کی اسمبلی جاری تھی ، اس وقت تمام طلبہ اور اساتذہ باہر تھے جبکہ یہ دونوں کمرے میں تنہا موجود تھے۔پولیس نے واقعہ کی تصدیق کی ہے کہ واقعہ سولجر بازار تھانے کی حدود میں پیش آیا۔پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا جاں بحق ہونے والے دونوں طلبہ اسکول یونی فارم میں موجود تھے۔
ترجمان کے مطابق دونوں میٹرک سائنس کے طالب علم تھے۔قتل اور خود کشی کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں کہ واقعہ کی وجوہات کیا ہیں۔پولیس کو شبہ ہے کہ لڑکے نے محبت میں ناکامی پر لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کی۔ پولیس واقعے کی تفتیش دیگر زوایوں سے بھی کررہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.