الطاف حسین نے حق پرست اراکین کی ایوانوں میں واپسی کو مذاکرات سے مشروط کردیا

منگل 1 ستمبر 2015 11:31

کراچی /لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حق پرست اراکین کی ایوانوں میں واپسی کو مذاکرات سے مشروط کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے،تاہم مذاکرات کے ذریعے مطالبات منظور نہیں ہوئے تو اسمبلیاں حکومت کو مبارک ہوں،جو لوگ کل تک کراچی آپریشن کو جائز اور شفاف قرار دے رہے تھے وہ آج کس منہ سے آپریشن پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔

۔

(جاری ہے)

لندن سے مواصلاتی خطاب میں الطاف حسین نے پیپلز پارٹی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔کراچی میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اور عوامی نمائندوں سے خطاب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ایم کیو ایم کے ایوانوں سے باہر آنے کے فیصلے کو غلط قرار دے رہے ہیں۔ایم کیو ایم مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے۔تاہم مذاکرات کے ذریعے مطالبات منظور نہیں ہوئے تو اسمبلیاں حکومت کو مبارک ہوں۔الطاف حسین نے کہا کہ جو لوگ کل تک کراچی آپریشن کو جائز اور شفاف قرار دے رہے تھے وہ آج کس منہ سے آپریشن پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔