خیبر ایجنسی میں دو خود کش دھماکے، تین افراد جاں بحق 56 زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 ستمبر 2015 10:53

خیبر ایجنسی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) : خیبرایجنسی کے جمرود بازارمیں دو خود کش دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 56 زخمی ہو گئے. تفصیلات کے مطابق پہلے خود کش دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور28 افراد زخمی ہوگئے،امدادی ٹیمیں اور سکیورٹی اہلکار جمع ہونے پر دوسرا دھماکا ہوگیا۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں خاصہ دار فورس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جمرود بازار میں خاصہ دار فورس کے لائن آفیسر کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکاکیا گیا۔دھماکے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 5 خاصہ دار فورس کے اہلکار سمیت 56 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ، جبکہ دھماکوں کے بعد جمرود بازار کو بندکردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :