Live Updates

خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کے گڑھ ہری پور میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ، دن دیہاڑے شہر کی مشہور دکان نوال کسٹمر کو لوٹ لیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 1 ستمبر 2015 12:10

ہری پور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کے گڑھ ہری پور میں دن دیہاڑے دکانوں کو لوٹا جانے لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے خیبر پختونخواہ میں امن و امان کے حوالے سے صورتحال بہتر بنانے کے دعووں کے باوجود صوبے کے انتہائی اہم شہر اور پارٹی کے گڑھ ہری پور میں گزشتہ کچھ عرصے سے اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

شہر کی اہم شاہراہ ڈھینڈہ روڈ پر موجود کئی دکانوں کو گزشتہ کچھ دنوں میں لوٹ لیا گیا۔ گزشتہ روز اسی شاہراہ پر موجود ایک مشہور دکان نوال کسٹمر کو دن دیہاڑے ڈاکووں کی جانب سے لوٹ لیا گیا۔ڈاکو گن پوانٹ پر دکان دار سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل کارڈز اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔ اس شاہراہ پر گزشتہ دنوں میں ہونے والی وارداتوں کے کسی بھی ملزم کو پولیس تاحال پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔ شہریوں کی جانب سے شہر میں بڑہتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر شدید تحفضات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ کی برطرفی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :