مسلمان ڈاکٹر نےآسٹریلیا میں سال کے بہترین والد کا ایوارڈ جیت لیا

muhammad ali محمد علی منگل 1 ستمبر 2015 00:37

مسلمان ڈاکٹر نےآسٹریلیا میں سال کے بہترین والد کا ایوارڈ جیت لیا
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) مسلمان ڈاکٹر نےآسٹریلیا میں سال کے بہترین والد کا ایوارڈ جیت لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے فادر ڈے کونسل اور شیفرڈ سینٹر کی جانب سے ایک مسلمان ڈاکٹر کو ملک کے سب سے بہترین والد کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لبنان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جمیل رفیع اس سے قبل آسٹریلیا کے بہترین شہری، ہیومن رائٹس اور فخر آسٹریلیا کا ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔ ڈاکٹر جمیل رفیع 5 بچوں کے والد ہیں اور انہوں نے آسٹریلیا میں مقیم دیگر مسلمانوں کو اور ان کے بچوں کو دولت اسلامیہ کے اثر سے محفوظ رکھنے کیلئے بے انتہا محنت کی ہے جس کے باعث انہیں آسٹریلیا میں بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔