لاہور سے جعلی عائشہ ممتاز ساتھیوں سمیت گرفتار

muhammad ali محمد علی منگل 1 ستمبر 2015 00:26

لاہور سے جعلی عائشہ ممتاز  ساتھیوں سمیت گرفتار

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) لاہور کے بازار سے جعلی عائشہ ممتاز ساتھیوں سمیت گرفتار کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے لاہور کے نشتر بازار میں کاروائی کرتے ہوئے دوکانداروں کو لوٹنے والی جعلی عائشہ ممتاز کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ناہید اختر نامی خاتون اپنے آپ کو سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے محکمہ فوڈ کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز بن کراپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ دوکانداروں کو دوکانیں سیل کرنے کی دھمکی دے رہی تھی جبکہ اسکے ساتھی دوکانیں سیل نہ کرنے کے عوض رقم وصول کررہے تھے۔

ملزمان کے قبضہ سے تین کیمرے،مائیک،جعلی اتھارٹی کارڈ،کیری ڈبہ اور مختلف دوکانداروں کو حراساں کر کے بٹوری ہوئی رقم 7500روپے برآمد کر لئے گئے۔ ملزمان کے خلاف جعلسازی کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :