سابق پاکستانی کرکٹر ارشد خان مشکل حالات کے باعث آسٹریلیا میں ٹیکسی چلانے پر مجبور

muhammad ali محمد علی پیر 31 اگست 2015 23:33

سابق پاکستانی کرکٹر ارشد خان مشکل حالات کے باعث آسٹریلیا میں ٹیکسی ..

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) سابق پاکستانی کرکٹر ارشد خان مشکل حالات کے باعث آسٹریلیا میں ٹیکسی چلانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک بھارتی شخص کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ سابق پاکستانی کرکٹر ارشد خان مشکل حالات کے باعث آسٹریلیا میں ٹیکسی چلا کر گزر بسر کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی شخص نے بتایا ہے کہ گزشتہ دنوں وہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ٹیکسی میں بیٹھ کر جا رہے تھے جب ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ ان کی گفتگو ہونے لگی اور اس نے بتایا کہ وہ بھارت جا چکے ہیں جہاں وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اور انڈین کرکٹ لیگ میں لاہور بادشاہز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

بھارتی شخص نے بتایا کہ یہ سب سن کر وہ حیران ہوگئے اور جب انہوں نے ٹیکسی ڈرائیور کو غور سے دیکھا تو وہ یہ جان کر دنگ رہ گئے کہ ٹیکسی ڈرائیور سابق پاکستانی کرکٹر ارشد خان تھے۔ یاد رہے کہ ارشد خان کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ پاکستان کیلئے 9 ٹیسٹ اور 58 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :