آپریشن ضرب عضب کیلئے کسی ملک سے ایک پیسہ نہیں مانگا، سوزن رائس نے وزیراعظم کو دورہ امریکہ کی دعوت دی، کوئی ملک پاکستان کو ڈومور کا نہیں کہہ سکتا،وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 31 اگست 2015 23:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31اگست۔2015ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کیلئے کسی ملک سے ایک پیسہ نہیں مانگا، سوزین رائس نے وزیراعظم کو دورہ امریکہ کی دعوت دی، کسی ملک کو حق نہیں ہمیں ڈومور کا کہے۔وہ پیر کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی پوری دنیا نے تعریف کی ہے، اس آپریشن کیلئے امریکہ سمیت دنیا کے کسی ملک سے کوئی امداد نہیں لی، سب کچھ اپنے خرچے پر کر رہے ہیں، یہ آپریشن تمام اسٹیک ہولڈرز کا متفقہ فیصلہ ہے، سوزین رائس کا دورہ ایک ماہ پہلے طے تھا، وہ بار بار کہہ رہی تھیں کہ وہ پاکستان آنا چاہتی ہیں، سوزین رائس نے وزیراعظم کو دورہ امریکہ کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں، ہم کسی دوسرے ملک کو پاکستان میں آپریشن کی اجازت کبھی نہیں دے سکتے اور نہ ہی کسی ملک کو حق ہے کہ وہ ہمیں ڈومور کا کہے۔