حکومت نے آصف زرداری کے بیان کے بعد ایف آئی اے کو یوسف رضا گیلانی کی گرفتاری سے روک دیا

پیر 31 اگست 2015 23:25

حکومت نے آصف زرداری کے بیان کے بعد ایف آئی اے کو یوسف رضا گیلانی کی گرفتاری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31اگست۔2015ء) حکومت نے ایف آئی اے کو سابق وزیراعظم کی گرفتاری سے روک دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی کے دعوے کے مطابق آصف زرداری کے بیان کے بعد حکومت نے میثاق جمہوریت کو قائم رکھنے کیلئے ایف آئی اے کو سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی گرفتاری سے روک دیا ہے جبکہ یوسف رضا گیلانی پر کرپشن کے بڑے بڑے کیسز ہیں اور نیب کی طرف سے ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو چکے ہیں لیکن آصف زرداری کے بیان کے بعد صورتحال ایسی تبدیل ہوئی کہ ایف آئی اے کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔