پاکستان اور روس مابین رواں ماہ گیس پائپ لائن منصوبے پر معاہدے کا امکان، روسی وزیر توانائی جلد پاکستان کا دورہ کرینگے

پیر 31 اگست 2015 23:25

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31اگست۔2015ء) پاکستان اور روس کے درمیان ستمبر میں شمالی جنوبی گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیر میں تعاون کا معاہدے طے پانے کا امکان، روسی وزیر توانائی معاہدے پر دستخطوں کیلئے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو روسی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں روس میں تعینات پاکستانی سفیر ظہر جنجوعہ نے بتایا کہ نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبہ دستخطوں کیلئے تیار ہے، ہمیں امید ہے کہ روسی وزیر توانائی الیگزینڈر نوواک اسی مہینے پاکستان کا دورہ کر کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اب تک نوواک مصروف تھے تاہم ستمبر کے مہینے میں وہ پاکستان آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :