نیشنل ایکشن پلان ، اگست میں مذہبی رہنماوٴں سمیت 2ہزار سے زائد افراد گرفتار

حالیہ آپریشن مہم میں خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کی کامیابیاں بھی ہوئی ہیں، سروں کی قیمت والے بھی شامل

پیر 31 اگست 2015 23:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک گیر مہم میں اگست کے دوران 2000 سے زائد مذہبی رہنماوٴں اور دیگر کو گرفتار کیا گیا ہے۔تاہم دہشت گردی کے خلاف جاری حالیہ آپریشن مہم میں خطرناک اشتہاریوں کی بھی گرفتاری کی کامیابیاں بھی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ان میں ایسے ملزمان بھی شامل ہیں جن کے سروں کی قیمت حکومت نے مقرر کررکھی ہے۔ گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں سے تحقیقات کی روشنی میں مزید گرفتاریاں جاری ہیں اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے مطابق مزید افراد کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔