جعلی ،سمگل اور بغیر ڈیوٹی اداشدہ سگریٹ فروخت کرنیوالوں کیخلاف چھاپہ مار مہم تیز

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام سگریٹ ہول سیلرز ریٹیلرز کو وارننگ جاری کی ہے کہ ایسی سگریٹ کی فروخت غیر قانونی ہے

پیر 31 اگست 2015 23:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی طرف سے محکمہ صحت کو جاری مراسلہ میں کہا ہے کہ غیر ڈیوٹی ادا شدہ سگریٹس فروخت کرنیوالوں کیخلاف چھاپہ مار مہم تیز کی جائے اور ملک بھر میں غیر ڈیوٹی شدہ سگریٹس فروخت کرتے ہوئے پکڑے جانے والے افراد کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام سگریٹ ہول سیلرز ریٹیلرز اور خریدار کو بھی وارننگ جاری کی ہے کہ ایسی سگریٹ جو بغیر ڈیوٹی اداشدہ اور سمگل شدہ ہو کاخریدنا،فروخت کرنا یا اپنے پاس رکھنا غیر قانونی ہے کوئی بھی شخص غیر ڈیوٹی شدہ سگریٹس فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا اس کیخلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانہ اور سزاء دی جاسکے گی۔