پنجاب اسمبلی‘ پنجاب حکومت کا ملی گوشوارہ برائے مالی سال2008-2009 ء سمیت 4محکموں کی آڈٹ رپورٹس ایوان میں پیش کر دیں

پیر 31 اگست 2015 23:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پنجاب حکومت کا ملی گوشوارہ برائے مالی سال2008-2009 ء سمیت 4محکموں کی آڈٹ رپورٹس ایوان میں پیش کر دیں ۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے یہ رپوٹیں ایوان میں پیش کیں۔

(جاری ہے)

جن محکموں کی آڈٹ رپوٹس پیش کی گئیں ان میں آڈت سال2009.2010ء کے لئے حکومت پنجاب کا منصوبہ پروگرام برائے معاونت بحالی خشک سالی کے حسابات کی آڈٹ رپورٹ،محکمہ آبپاشی حکومت پنجاب تونسہ شریفضلع ڈیراہ غازی کاناور ڈی جی خان میں سی آئی آر ایریا(تیسرامرحلہ) میں رود کو ہی کے انتظام و انصرام کی آڈٹ رپورٹ برائے آڈٹ سال2011-2012ء،محکمہ مواصلات و تعمیرات ، حکومت پنجاب لاہور، فیصل آباد جھنگ،بھکر روڈ کو دو رویہ بناے کے لئے آڈٹ رپورٹ برائے آڈٹ سال2011 -2012ء اور محکمہ مواصلات و تعمیرات ۔

حکومت پنجاب ۔ فیصل آباد ۔ سمندر روڈ کو دو رویہ بنانے کے لئے آڈٹ روپرٹ برائے آڈٹ سال2012--2013ایوان میں پیش کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :