(ن)لیگ نے انتقامی کاروائی کا آغاز کر کے ثابت کردیا کہ وہ آمریت کی پیدوار ہیں ، ن لیگ نے کبھی جمہورت کیلئے کوئی قربانی نہیں دی، نوا ز شریف چھوٹے دل کے مالک ہیں وہ اپنے ذاتی مفادات کے حصول میں لگے ہوئے ہیں، ان کو جمہوریت سے کوئی سروکار نہیں ، زداری جمہوریت کی بقا کے ضامن ہیں زردای صاحب نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی اور جمہوریت کے فروغ کے لیے کام کیا ہے

سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و سابق صوبائی صدر پیپلزپارٹی سید مہدی شاہ کابیان

پیر 31 اگست 2015 23:07

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و سابق صوبائی صدر پیپلزپارٹی سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نے انتقامی کاروائی کا آغاز کر کے ثابت کردیا کہ وہ آمریت کی پیدوار ہیں ، ن لیگ نے کبھی جمہورت کے لیے کوئی قربانی نہیں دی، نوا ز شریف چھوٹے دل کے مالک ہیں وہ اپنے ذاتی مفادات کے حصول میں لگے ہوئے ہیں انہیں جمہوریت سے کوئی سروکار نہیں ، زداری جمہوریت کی بقا کے ضامن ہیں زردای صاحب نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی اور جمہوریت کے فروغ کے لیے کام کیا ہے ن لیگ کی انتقامی کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ن لیگ آمریت کی گود میں پلی ہے اس لیے ان کے زہین پر آمریت سوار ہے۔

(جاری ہے)

پیر کواپنے ایک بیان میں کہا کہ ن لیگ نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو عوام کو سٹرکوں پر لائیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی میں غدارو ں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے ،کسی غدار نے اگر چور دروازے سے پارٹی میں گھسنے کی کوشش کی تو بھرپور مزاہمت کری گے جن لوگوں نے پارٹی کے ساتھ غداری کی ان کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے پارٹی کے ساتھ غداری کرنے والے کس منہ سے دوبارہ پارٹی میں گھسنے کی بات کر رہے ہیں ، میرے حلقے میں پارٹی کے ساتھ غداری کرنے والوں نے دوسری پارٹیوں کے امیدواروں کو سپورٹ کیاجن غداروں نے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے ساتھ غداری کرتے ہوئے دوسرے امیدواروں کو سپورٹ کیا وہ کسی صورت پارٹی کے ساتھ وفا دار نہیں ہو سکتے ، میرے حلقے میں موجود غدار میرے خلاف ووٹ مانگنے کے لیے گھر گھر گئے وقت آنے پر غداروں کی بارے میں انکشاف کرونگا ، غدار مرنے کے بعد اپنے میت کو پارٹی پرچم میں لپٹنے کی نصیحت کرنے کرتے اچھے نہیں لگتے ایسی باتیں صرف جیالوں کو ہی زیب دیتی ہیں پیپلزپارٹی کا پرچم جیالوں وفاداروں اور شہہدوں کا پرچم ہے ، انہوں نے کہا کہ موجود ہ حالات میں ن لیگ کے ساتھ کوئی مفاہمت نہیں ہو سکتی ، ہم جمہوریت کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ ن لیگ دوغلی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، ن لیگ کی دوغلی اور آمرانہ سیاست کو ہر گز برادشت نہیں کرسکتے ،انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ وربل آڈر کے بغیر مختلف لوگوں کو ٹھیکے دے رہا ہے سیلاب کے بعد تعمیراتی کاموں کے لیے بغیر ٹینڈر کے ٹھیکے دینے کی روش ختم نہ کی گئی تو بھر پور مزاہمت کریں گے ، ن لیگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کو یرغمال بنا رکھا ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی فعالیت کے لیے دن رات ایک کریں گے ، کچھ غدار تنظیم سازی کا سن کر دوبارہ سے سرگرم ہو گئے ہیں پیپلزپارٹی کے ساتھ غداری کرنے والوں کو کسی صورت پارٹی میں گھسنے نہیں دیں گے پیپلزپارٹی میں غداروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اگر ان میں جرات ہے تو آگے آکر دیکھائیں ، پارٹی جیالوں اور پارٹی ورکروں کے ساتھ مل کر غداروں کو راستہ روکیں گے ، انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے کارکنا ن تنظیم سازی کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے سامنے الیکشن کے دوران پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے ساتھ غداری کرنے والوں کی نشاہدہی کریں اور ان کا راستہ روکیں ۔